امام عالی مقام کا فلسفہ ہمیں قربانی ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے :محمد مرتضیٰ
سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلہ میں انتظامات کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا کہ امام عالی مقام کا فلسفہ ہمیں قربانی ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے
بھیرہ(نامہ نگار) علاقہ میں امن و امان کی مکمل فضا قائم ہے اور تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کر رہے ہیں اجلاس میں ایس ایچ او ملک محمد الیاس تحصیل بار بھیرہ کے رکن سید حسن رضا تقوی و دیگر نے شرکت کی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے ایس ایچ او ملک محمد الیاس کے ہمراہ چہلم کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔