کندیاں شہر میں سٹریٹس لائٹس ٹوٹ پھوٹ کاشکا ر ، وارداتیں

 کندیاں شہر میں سٹریٹس لائٹس  ٹوٹ پھوٹ کاشکا ر ، وارداتیں

کندیاں شہر بھر میں سٹریٹس لائٹس ٹوٹ پھوٹ کاشکا ر جب کہ ہسپتال روڈ پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو اپنے مریضوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کرنے میں دشوار ی کا سامنا شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر پپلاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں پر لگی سٹریٹس لائٹس مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپر واہی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں جب کہ جرائم پیشہ افراد رات کی تاریکی میں مرکزی شاہرہوں پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے اور اس کی وجہ سے چھائے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوٹ مار شروع کر دیتے ہیں ۔۔علاقہ مکینوں نے اے سی پپلاں سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں خصوصا سرکاری ہسپتال روڈ پر سٹریٹ لائٹس کا بندوبست کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں