گورنمنٹ سر سید سکول پپلاں میں احساس پروگرام کے نام پر تماشا لگا ،کورونا کا خطرہ
گورنمنٹ سر سید ہائی سکول پپلاں میں احساس پروگرام کے نام پر ایک تماشا لگا ہواہے سارا دن بے چاری خواتین انتظار کرتی ہیں
ہرنولی (نامہ نگار )کچھ کو رقم ملتی ہے باقی حکومت کو گالیاں دیتی ہوئے واپسی کا سفر کرتی ہیں دوسرا کورونا کا واویلا ہے اور پوری تحصیل کو اکٹھا کر کے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا سکول کے گیٹ پر ایک ہجوم ہوتا ہے کسی بچے کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کوئی اغوا ہو سکتا ہے ۔