اداروں میں کر پشن کاخاتمہ اولین ترجیح : امجد علی
دفتری اوقات کی پابندی اور حاضری کو بھی ہر صورت ملحوظ رکھا جا ئے
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کنو ینئر ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی/چیئر مین قائمہ کمیٹی برا ئے دفاعی امور امجد علی خان نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کر پشن کاخاتمہ، ٹرانسپرنسی ، کو الٹی اور گڈگورنس کو یقینی بنا نا اہم ترجیحات ہیں ۔اس حوالہ سے زیر و ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد ہو نا چاہیے ۔دفتری اوقات کی پابندی اور حاضری کو بھی ہر صورت ملحوظ رکھا جا ئے ۔تعمیراتی محکموں کے افسران تعمیراتی کو الٹی و کوانٹٹی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کویقینی بنائیں ۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوگرانفروشی و ذخیر ہ اندوزوں کے سدبا ب کیلئے تما م صلاحتیں بر و ئے کارلانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں سے پٹواریوں اور گرداوروں کی کرپش ،صفائی و نکاسی آب ، ہسپتالوں میں دوائیوں کی عدم دستیا بی اور سرکاری افسران و ملا زمین کے ناروا روئیے کے حوالہ سے مسلسل عوامی شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔متعلقہ افسر ان شکایات کے فوری ازالہ کوممکن بنائیں اور محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا نے پر توجہ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد ، ڈی پی او مستنصر فیروز ا اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں طارق محمود دھاریوال کے علاوہ ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسحاق خان کا مری اور تما م صوبائی محکموں کے ضلعی افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔