جگہ جگہ غیر قانونی اور غیر محفوظ منی پٹرول پمپ قائم،انتظامیہ بے بس

 جگہ جگہ غیر قانونی اور غیر محفوظ منی  پٹرول پمپ قائم،انتظامیہ بے بس

شہر میں جا بجا غیر قانونی اور غیر محفوظ منی پٹرول پمپ کھلے عام ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑا رہے ہیں

سرگودھا(نامہ نگار ) ان منی پٹرول پمپ کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور ارد گرد کے دکانداروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اوگرا اور صوبائی حکومت اس سلسلہ میں عملدرآمد کے حوالے سے واضح احکامات جاری کر چکے ہیں جس پر اکا دکا کاروائیاں تو جاری ہیں مگر مکمل طور پر کنٹرول نہیں ہو پا رہا ، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام کو اس مسئلہ کے فوری حل کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں