اہم علاقوں میں غیر محفوظ انداز میں عمارتوں کی تعمیر جاری

 اہم علاقوں میں غیر محفوظ انداز میں عمارتوں کی تعمیر جاری

بلڈنگ میٹریل سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پھینکنے سے سیوریج لائن بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر کے اہم علاقوں میں غیر محفوظ انداز میں عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔ تعمیر کے بلڈنگ میٹریل سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پھینک دیا جاتا ہے ، سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے بارش کے دنوں میں سارا دن پانی جمع ہو کر سڑکوں کو تباہ کر رہا ہے ، فٹ پاتھوں پر بلڈنگ میٹریل رکھنے کی وجہ سے پیدل چلنے کا راستہ مکمل ختم ہو جاتا ہے ۔ اس تمام صورتحال کے پیش نظر نا صرف ارد گرد کی عمارتیں اور مکین پریشان ہوتے ہیں، بلکہ شہریوں کے لئے بھی شدید تکلیف کا باعث بنتا ہے ، انتظامیہ کو اس تمام تر صورتحال کا علم ہونے کے باوجود ایسے عوامل کے خلاف کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں