کروڑوں خرچ ،دیہی علاقوں میں علاج معالجہ کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی

کروڑوں خرچ ،دیہی علاقوں میں  علاج معالجہ کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی

حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کرنے اور اعلی انتظامی افسران کی بھرپور کوششوں کے باوجود ضلع کے دیہی علاقوں میں علاج معالجہ کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکی اور وسائل کا ضیاع باعث تشویش بننے لگا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن ڈیش بورڈ کے تحت جاری حالیہ مانیٹرنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع میں 131 بنیادی مراکز صحت میں 30سے زائد مراکز 24 گھنٹے ایمر جنسی سروس دے رہے ہیں، لیکن کروڑوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود زیادہ تر بنیادی مراکز کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں