نصاب کی کتابوں کی مارکیٹ میں عدم دستیابی،والدین پریشان

 نصاب کی کتابوں کی مارکیٹ میں عدم دستیابی،والدین پریشان

انگریزی لٹریچر سمیت دیگر متعدد کتابیں کم ،مارکیٹ سے غائب ہیں ،تاجر

سرگودھا(نامہ نگار ) حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث نویں، دسویں ،گیارہویں جماعت سمیت متعدد جماعتوں کی تعلیمی نصاب کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے کے باعث طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،بیشتر جماعتوں کی لازمی اور اختیاری مضامین کی اکثر کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ بکڈپو کے تاجروں کے مطابق انگریزی لٹریچر سمیت دیگر متعدد کتابیں کم چھپنے کی وجہ سے اکثر مارکیٹ سے غائب رہتی ہیں، اس تمام تر صورتحال کی وجہ سے سکولز و کالجز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور اساتذہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ملک میں یکساں نظام تعلیم کا نعرہ لگاتے ہیں، جبکہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ موجودہ تعلیمی نصاب کو بھی مکمل کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں