منشیات ،ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈائون، 23 افرادگرفتار

منشیات ،ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈائون، 23 افرادگرفتار

7کلو چرس،کئی سو لٹر شراب،رائفلیں،پستولیں برآمد،مقدمات درج

سرگودھا(نامہ نگار ) ضلع بھر میں منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ کینٹ پولیس نے ناصر سے چرس320گرام، عارف سے شراب25لٹر، اسلم سے شراب25لٹر،تھانہ میلہ پولیس نے اسلم سے چرس 1کلو230گرام، کریم علی سے چرس 1کلو345گرام، ابرار سے آلات چالو بھٹی، لہن200لٹر، شراب55لٹر، شاہد سے آلات چالوبھٹی ، لہن75لٹر،شراب145لٹر جبکہ عامر سے پسٹل30بور تھانہ بھلوال پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شعیب سے چرس 2کلو 250گرام ،تھانہ ساہیوال پولیس نے اظہر اور نوشان سے دوکلوگرام چرس جبکہ ملزم آصف اقبال کے قبضہ سے رائفل444بور ،تھانہ ساجد شہید پولیس نے شاہد سے چرس 320 گرام، تھانہ لکسیاں پولیس نے مرید سے شراب30لٹر، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے جاوید سے شراب18لٹر، تھانہ سٹی پولیس نے سہیل سے شراب 20لٹر، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے آصف سے رائفل7ایم ایم، کامران سے پستول ، ظفر سے پستول ، عمیر سے پستول ، تھانہ سلانوالی پولیس نے ناصر سے بندوق12بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے سرفراز سے پستول ،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے حامد فیاض سے پستول برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں