نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- جام کمال کےاستعفےکےبعدبلوچستان میں نئی حکومت کےقیام کامعاملہ
  • بریکنگ :- جےیوآئی،بی این پی مینگل اورپختونخوامیپ کامشاورت کافیصلہ
  • بریکنگ :- مشاورت کےبعدنئےوزیراعلیٰ کی حمایت کرنےیانہ کرنےکافیصلہ ہوگا،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا،مولانافضل الرحمان
  • بریکنگ :- جوبھی فیصلہ ہوگامشاورت سےاوراعلانیہ ہوگا،مولانا فضل الرحمان
  • بریکنگ :- جام کمال کے اپنے ساتھی ان کے خلاف ہوگئے تھے،مولانافضل الرحمان
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم جماعتوں سےمشاورت کےبعدفیصلہ کریں گے،فضل الرحمان
Coronavirus Updates

پارکنک نہ رکھنے والے پلازوں ہسپتالوں ,تعلیمی اداروں ,بینکوں اور میرج ہالز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پارکنک نہ رکھنے والے پلازوں ہسپتالوں ,تعلیمی اداروں ,بینکوں اور میرج ہالز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

دنیا اخبار

سو سے زائد دفاتر،اداروں کو نوٹس جاری ،تین دن کی مہلت دیدی گئی ،مہلت ختم ہونے پر فیصلہ کن کارروائی کی وارننگ، ادارے اور کاروباری مراکز سیل بھی کئے جاسکتے ہیں،حکام

سرگودھا(نامہ نگار )پارکنگ نہ رکھنے والے پلازوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں ، بینکوں اور میرج ہالز کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ، سو سے زائد پارکنگ نہ رکھنے والوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تین یوم کی مہلت دیدی گئی، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں ایسے کمرشل ادارے جن کی اپنی ذاتی پارکنگ نہیں ہے کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، اس ضمن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام نے گزشتہ روز سو سے زائد فائنل نوٹسز پلازوں، ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں، بینکوں اور شادی ہالوں کے مالکان کو جاری کر دئیے ،نوٹسز میں ان کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ ترجیح بنیادوں پر قوانین پر عملدرآمد کریں،پارکنگ کے لئے جگہ دیں ،ان کو آخری موقع اور تین دن کی مہلت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس مہلت کے بعد ان کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے گی ، جس کے تحت پہلے مرحلہ میں ادارے اور کاروباری مراکز سیل کئے جانے کا امکان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں