نیو فروٹ منڈی میں قبضہ مافیا کا راج برقرار,شیڈزکرائے پر دیکرکرایہ وصول

نیو فروٹ منڈی میں قبضہ مافیا کا راج برقرار,شیڈزکرائے پر دیکرکرایہ وصول

مارکیٹ کمیٹی کے افسروں کی ملی بھگت،کئی قابضین فی شیڈ 70ہزار سے 1لاکھ کرایہ لے رہے ،سابق ڈپٹی کمشنر نے ایکشن نے کر چھان بین کروائی ،تبادلے کے بعد فائل بند کر دی گئی

سرگودھا(نامہ نگار ) ڈویژنل وضلعی انتظامیہ نے بااثر مافیا کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ، جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران کی ملی بھگت سے نیو فروٹ منڈی میں قبضہ مافیا کا راج بدستور قائم ہے ، ذرائع کے مطابق خوانچہ فروشوں اور ریڑھی بانوں کیلئے منڈی میں درجنوں بڑے بڑے شیڈز بنا رکھے ہیں ،ان شیڈز کا مجموعی کرایہ چند لاکھ روپے ہے جن کے نیچے قیمتی جگہوں پر بڑے بڑے سٹاکسٹ اور آڑھتی حضرات ناجائز طور پر قابض ہیں جبکہ خوانچہ فروش اور ریڑھی بان کھلی جگہ میں بیٹھنے پر مجبور ہیں، جن سے الگ ماہانہ وصولیاں کی جا رہی ہیں،یہی نہیں بیشتر قابضین نے شیڈ زکے مختلف حصے جبکہ بعض نے پورے پورے شیڈز کرایہ پر چڑھا رکھے ہیں،فی شیڈ 70ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ کرایہ وصول کیا جاتا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ متذکرہ وصولیوں میں سے ایک پائی بھی سرکاری خزانے میں نہیں جاتی تاہم اس کا حصہ مارکیٹ کمیٹی کو ضرور پہنچ جاتا ہے ،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سابقہ ڈپٹی کمشنر نے ایکشن لیتے ہوئے چھان بین اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے تھے تاہم ا ن کے جانے کے بعد فائل بند کر دی گئی اور ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں