سردار سبطین کی سرائیکی زبان میں لکھی کتاب کی تعریف

  سردار سبطین کی سرائیکی زبان  میں لکھی کتاب کی تعریف

شعرو نغمہ کی سر زمین میانوالی میں سرائیکی زبان میں لکھی گئی کتاب ‘‘تاڑی’’ جو کہ نوجوان شاعر عرشم خان نیازی کی تخلیق ہے \'\'کی اشاعت سے نہ صرف میانوالی ادب میں اضافہ ہوا ہے بلکہ تازہ کاری میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے

میانوالی ( نامہ نگار )غزلوں اور نظموں پر مشتمل اس کتاب کی تقریبِ رونمائی کیلیے E لائبریری کو منتخب کیا گیا جہاں میانوالی اور دیگر اضلاع سے آنے والے قلم کاروں نے شرکت کی۔میانوالی کے مدبر سیاسی رہنما سردار سبطین خان صوبائی وزیر جنگلات اس تقریب کے خاص مہمان تھے جنہوں نے کتاب اور شاعر کی شاعری کو نہ صرف سراہا بلکہ عرشم نیازی کے لکھے ترانے کی بہت زیادہ تعریف کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں