تما م افسر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، خرم شہزاد

 تما م افسر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، خرم شہزاد

اجازت کے بغیر کمیٹی کے اجلاس سے غیر حاضری پر کارروائی ہوگی

میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور خود مختار اداروں کے ضلعی سربراہا ن کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کی شرائط و ضوابط کو سختی سے فالو کریں ۔انہوں نے کہا کہ اجازت کے بغیر کمیٹی کے اجلاس سے غیر حاضری پر انضباطی کار وائی عمل میں لا ئی جا سکتی ہے ۔ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اجلاس میں گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حسن رضا کو ہدایت کی کہ گزشتہ روز ڈی سی سی کی میٹنگ میں حاضر نہ ہو نے والے افسران کو جواب طلبی نو ٹس جاری کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تما م افسر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور دفاتر میں آنیوالے شہریوں سے حسن سلو ک سے پیش آئیں۔ انہوں نے تما م افسران کو ہدایت کی عوام الناس کی جا نب سے سرکاری اداروں ، افسران ، ملا زمین اور دیگر امور سے متعلق معاملات اور شکایات کے فوری ازالہ کویقینی بنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں