نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حضورﷺنےمساوات،بھائی چارے،عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دیا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- صدرعارف علوی کا عیدمیلادالنبیﷺ کےموقع پرپیغام
  • بریکنگ :- آپﷺرنگ،نسل،زبان اوروطن سےبالاترایک ملت کاقیام عمل میں لائے،عارف علوی
  • بریکنگ :- موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے،عارف علوی
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےحضورﷺکومعبوث فرماکرانسانیت پراحسان فرمایا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےآپؐ کوتمام جہانوں کےلےرحمت بناکربھیجا،صدرعارف علوی
  • بریکنگ :- آپؐ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے،صدرمملکت
  • بریکنگ :- حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے،صدرعارف علوی
  • بریکنگ :- آپﷺکایہ اعجازہےجانی دشمنوں کوایک دوسرےکاخیرخواہ بنادیا،عارف علوی
Coronavirus Updates

عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کا لازمی جزو ہے ، علما کرام

عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کا لازمی جزو ہے ، علما کرام

دنیا اخبار

تکمیل ایمان اس کے ممکن ہی نہیں،سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا,مسلمان آقا ؐکی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے ،تحفظ ختم نبوت کانفرنس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد الہدیٰ بلاک نمبر13میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ناظم تبلیغ مولانا عباس الہی ظہیر نے کی جبکہ مہمان خصوصی نامورخطیب مولانا منظور احمد تھے ، علماء مشائخ اور سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی،مولانا منظور احمد ،مولانا عباس الہی ظہیر ،مولانا محمد یوسف ربانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کا لازمی جزو ہے ، جس کے بغیر تکمیل ایمان ممکن ہی نہیں ہے ۔ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن آقا ﷺ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ، ہمیں مل کر اسلام اور مسلم امہ کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا ،بعدازاں میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے مولانا منظور احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 18 سال سے کم عمر اسلام قبول کرنے کی پابندی کے مخالفت کرتے ہیں، یہ بل خلاف شریعت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں