حکومت نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ،عبدالرزاق ڈھلوں
مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چو دھری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عوام سے جینے کا حق چھیننے کیلئے حکومت ہر روز نئے اقدامات کررہی ہے جس کا فائدہ براہ راست وزیروں مشیروں کو پہنچ رہا ہے ، حکومت کا ایک ہی ماٹو ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے عوام کو زندہ در گو کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس نہ لے سکیں جس مقصد کی کامیابی کیلئے حکمران اپنے مشن کی تکمیل میں پوری طرح گامزن ہیں حکومت نے عوام کو خون کے آنسو رولا دیا ہے ۔اب رونے کی باری حکومت کی ہے ۔