سیف سٹی پراجیکٹ کے مثبت نتائج سامنے آرہے :ڈی پی او
نجی اداروں کے تعاون ، اپنی مدد آپ کے تحت شہر میں کیمروں کا جال بچھا دیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈی پی او خوشاب محمد نوید نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے ضلعی صدر مقام جوہرآباد میں شروع کئے گئے سیف سٹی پراجیکٹ کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، نجی اداروں کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت پورے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھا دیا گیا اور ہر لمحہ ان کیمروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ، ان کیمرون نے جرائم پیشہ افراد میں کھلبلی مچادی اور کئی سنگین وارداتوں کے ملزمان ان کیمرو ں کی مدد سے پکڑے گئیانہوں نے ان خیالات کا اظہاری پی او آفس کے کانفرنس ہال میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ممبران سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں تاہم سول کمیونٹی اور صحافیوں پر بھی لازم ہے کہ وہ جرائم کی نشاندہی کر کے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کا خواب پورا کیا جا سکے ۔