غیر معیاری و جعلی زرعی ادویات کی بھرمار، کھادیں ناقص

 غیر معیاری و جعلی زرعی ادویات  کی بھرمار، کھادیں ناقص

کندیاں وگردونواح میں غیر معیاری و جعلی زرعی ادویات کی بھرمار

کندیاں(نمائندہ دنیا )کھادیں ناقص اور بے اثر ہو نے کے باعث فصلوں اور باغات پر سنڈیوں اور کیڑوں کا حملہ کسان اور کاشت کاروں اور کسانوں کوشدید پریشانی لاحق فی ایکڑ پیداوار میں بھی کمی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا محکمہ زراعت خاموش تماشائی بن گیاعرصہ دراز سے تعینات زراعت کے افسران اور عملہ ڈیلروں اور دکانداروں سے مل کر غیر معیاری، ناقص و جعلی کھادیں اور ادویات فروخت کرکے کمیشن وصول کر رہا ہے ۔ متعدد بار ارباب اختیار کو شکایات بھیجی گئیں لیکن انتظامیہ افسران اور محکمہ زراعت کے افسران ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں