کندیاں، کچہ کی آبادیاں علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم

 کندیاں، کچہ کی آبادیاں علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم

شہری علاج کیلئے دوردراز جانے اور نجی ہسپتالوں میں لٹنے پر مجبور ہو گئے

کندیاں(نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ کچہ کی آبادیاں بنیادی علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ،شہری علاج معالجہ کیلئے دوردراز کے علاقوں میں جانے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں میں لٹنے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق کندیاں کے نواحی علاقہ کچہ گجرات،بھکڑہ،شاہنواز والا،نوشہرہ،مموں والی،میلے والی کے ہزاروں مکین علاج معالجہ کی بنیادی ضروری سہولیات سے محروم چلے آرہے ہیں منتخب قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں نے اس علاقہ میں سرکاری ہسپتال کے قیام کیلئے کوئی اقدامات نہ کیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کے ہزاروں عوام دور دراز کے علاقوں میں قائم پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے لٹنے کے ساتھ ساتھ اضافی سفری اخراجات بھی برداشت کرنے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں نے وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں