علی الصبح چیکنگ،ملازمین بروقت آن ڈیوٹی ،قبل ازوقت غائب

 علی الصبح چیکنگ،ملازمین بروقت آن ڈیوٹی ،قبل ازوقت غائب

محکمہ صحت،ایجوکیشن،ٹی ایم ایز،انہار دیگر محکموں میں یہ طریقہ معمول

سرگودھا(نامہ نگار) انتظامی شعبوں اور مختلف محکموں میں علی الصبح حاضری چیک کئے جانے پر ملازمین دفاتر میں بروقت تو آنے لگے ہیں تاہم سرکاری اوقات کار سے قبل ہی غائب ہونا بدستور معمول بنا ہوا ہے ،محکمہ صحت،ایجوکیشن،ٹی ایم ایز،محکمہ انہار سمیت دیگر محکموں کے ہیڈکوارٹرز اور سب دفاترمیں یہ معمول ہے کہ ایک یا دو ملازمین کو ٹیلیفون پر بٹھا دیا جاتا ہے اور دیگر ایک بجے سے قبل ہی نکل جاتے ہیں اگر افسران بالا کی طرف سے کوئی احکامات موصول ہوں تو دفتر میں موجود ملازمین متعلقہ برانچ کے آفیسر یا ملازم کو اطلاع کر دیتا ہے اور صرف ضروری نوعیت کے کام کیلئے ہی متعلقہ ملازم دفتر آتا ہے جبکہ مذکورہ محکموں میں آنیوالے سائلین کو شدید مشکلات در پیش ہوتی ہیں ،سائلین نے ارباب اختیار سے نوٹس لے کر دوپہر کے وقت بھی حاضری چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں