موٹرسائیکل پر سبز نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا شہری گرفتار

موٹرسائیکل پر سبز نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا شہری گرفتار

محمد حسن محکمہ زراعت کا ریٹائر ملازم ہے ،مقدمہ درج کر لیا گیا

شاہپور صدر(نمائندہ دنیا ) موٹرسائیکل پر سبز نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا محکمہ زراعت کا ریٹائر ملازم پولیس تھانہ شاہ پور کے ہتھے چڑھ گیا ہیڈ کانسٹیبل بشیر احمد ندیم نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ عملہ کے ہمراہ چیکنگ کیلئے سرگودہا روڈ پر موجودتھا کہ سرگودہا کی جانب سے ایک موٹرسائیکل جس پرسبز رنگ کی نمبر پلیٹ پر محکمہ زراعت اور پچھلی نمبر پلیٹ پر گورنمنٹ آف پنجاب لکھا ہوا تھا آئی ۔ موٹرسائیکل سوار محمد حسن سکنہ زرعی کالونی شاہ پور نے بتایا کہ وہ اب محکمہ سے ریٹائر ہو چکا ہے اور نمبر پلیٹ پہلے کی لگائی ہوئی ہے ۔ جس پر مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں