دائودخیل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ، عبیداللہ شادی خیل
کبھی انتقامی سیاست نہیں کی ،اقتدار ملا تو بلاتفریق مشن جاری رکھیں گے
دائودخیل، واں بھچراں، واں بھچراں(نامہ نگاران ،نمائندہ دنیا)مسلم لیگ(ن)کے ر ہنما وسابق ایم این اے عبیداللہ خان شادی خیل نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں دائودخیل شہر وگردونواح میں کروڑوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام بلاتفریق کرائے ہیں اور کبھی انتقامی سیاست نہیں کی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی خدابخش زرگر کے بہنو ئی عبدالحق زرگر کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، حاجی عبیداللہ خان نے کہا کہ ہمیں ووٹ ملے یا نہ ملے ہم نے اپنے دیرینہ ساتھیوں کیوجہ سے دادخیل شہر کو ترقیاتی کاموں سے کبھی محروم نہیں رکھا اور آ ئندہ بھی اقتدار ملا تو ہم بلاتفریق اپنے مشن کو جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے کبھی جھوٹے دعوے نہیں کیے ،عبیداللہ خان شادی خیل نے گزشتہ روز واں بھچراں کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے معروف ٹرانسپورٹر ملک شفیع اعوان مرحوم کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بیٹے ملک غلام حبیب اعوان اور بھتیجوں ملک عارف اعوان ،ملک وارث اعوان اور دیگر برادری سے اظہار تعزیت و افسوس کیا ۔