سکول کرکٹ چیمپئن شپ :کھلاڑی سامنے آئینگے ،نائلہ باقر
ٹیلنٹ ہنٹ میں مدد ملے گی ،ڈپٹی کمشنر کا مقابلوں کے انعقاد پر اظہار مسرت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ سپورٹس اور ضلعی انتظامیہ سرگودہا کے زیر ا ہتمام سکول کرکٹ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودہا نائلہ باقر نے مقابلوں کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیاہے ا و رکہاہے کہ اس سے ٹیلنٹ ہنٹ میں بھی مدد ملے گی اور قومی سطح کے کھلاڑی سامنے آئیں گے جنہیں خصوصی تربیت دی جا ئیگی تاکہ وہ ضلع اور ملک وقوم کا نام روش کر سکیں ۔ اختتامی تقریب کے دیگر شرکاء میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ خان نیازی ’ اے سی عمر دراز گوندل ’ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اعجاز چوہدری ’ سی ا ی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی ’ کھلاڑیوں ’ شائقین اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ سکول کرکٹ چیمپئن شپ میں سرکاری او رنجی سکولوں کی دس ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں دو پولز میں تقسیم کیاگیا تھا ۔