آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ، مہم سست روی کا شکار

 آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ، مہم سست روی کا شکار

کتوں کو پکڑ کر ویکسی نیشن کرنے کے حکم پر عملہ خوف کا شکار ہو گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں آوارہ کتوں کے خلاف جاری مہم سست روی کا شکار ہونے سے آوارہ کتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ جس سے کتے کاٹنے کے واقعات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی داروں کو آوارہ کتے تلف کرنے کے بجائے انہیں زندہ پکڑ کر ویکسینیشن کروانے کی ہدایت کی تھی، عملہ کتوں کے کاٹنے کے خوف سے کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ، عملہ کا کہنا ہے کہ زندہ کتا پکڑنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں