چور ڈیڑھ لاکھ روپے کی موٹر سائیکل اڑا لے گیا
موٹر سائیکل چوری ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا، قائدآباد موٹر سائیکل چوروں کے لئے آسان ٹارگٹ بن گیا نامعلوم چور نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی مسافر خانہ میں کھڑی ایک اور موٹر سائیکل چرا لی
قائدآباد (نمائندہ دنیا )چک نمبر 5ٹی ڈی اے کے رہائشی سید الرحمن نے اپنی موٹر سائیکل چک نمبر پانچ ٹی ڈی اے کے مسافر خانے میں کھڑی کی اور کام کے سلسلہ میں گاڑی پر جوہرآباد چلا گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا ،پولیس تھانہ قائدآباد نے مقدمہ درج کرلیا۔