ٹھیکیدار کی غفلت ،زیرزمین پی ٹی سی ایل کی تار ٹوٹ گئی

 ٹھیکیدار کی غفلت ،زیرزمین پی ٹی سی ایل کی تار ٹوٹ گئی

محکمہ کو بھاری نقصان ،سینکڑوں ٹیلی فون خاموش ،صارفین کومشکلات

سرگودھا(نامہ نگار ) سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک اے میں دوران کھدائی ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث پی ٹی سی ایل کی زیر زمین مین تار ٹوٹ گئی جس کے باعث محکمہ کو بھاری نقصان پہنچا جبکہ سینکڑوں ٹیلی فون خاموش ہو گئے اور صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اطلاع ملنے پر پی ٹی سی ایل افسران اور پولیس موقع پر پہنچ گئے ، مرمت کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مدثر نامی شخص پر ذمہ داری عائد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں