تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے حلقہ کے لئے 5 ارب کا ترقیاتی پیکیج منظور کروا لیا ،سبطین خان

 تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے حلقہ  کے لئے 5 ارب کا ترقیاتی  پیکیج منظور کروا لیا ،سبطین خان

صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے حلقہ کے لئے 5 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج منظور کروا لیا ہے جس سے حلقہ پی پی 88 میں محرومیوں کے بادل چھٹ جائیں گے اور یہاں پر تعمیر و ترقی کا سنہرا دور شروع ھونے والا ھے

کندیاں (نمائندہ دنیا ) صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے مذید بتایا کہ کندیاں سمیت تحصیل پپلاں کے ترقیاتی منصوبوں سیوریج لائن اور ٹف ٹائلز منصوبے پر بھی جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا خستہ حال گلیوں کو پختہ کرنے کے لیے بھی کام شروع کیاجائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں