پولیس اہلکاروں،اہلخانہ کے علاج کیلئے رقم ادائیگی کی منظوری

پولیس اہلکاروں،اہلخانہ کے علاج کیلئے رقم ادائیگی کی منظوری

افسروں ،اہلکاروں کی فلاح بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ،آر پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان کی زیر صدارت ریجنل مینجمنٹ کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی پولیس افسرا ن نے شرکت کی۔اجلاس میں ویلفیئر فنڈ میں سے پولیس افسران و اہلکاروں اور انکی فیملی کے علاج معالجہ کے لیے رقم ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ ان پولیس اہلکاروں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر افتخار احمد، ہیڈ کانسٹیبل امجد حسین، کانسٹیبل دانیال ایوب، کانسٹیبل غلام قاسم، کانسٹیبل محمد عرفان، کانسٹیبل محمد انور، سینئر کلرک ظفر اقبال ، جونیئر کلرک حمید اﷲ ، نائب قاصدتنویر محبوب ، نائب قاصد محمد اجمل اور لانگری محمد امیر شامل ہیں جبکہ ریٹائرڈ ایس پی محمد منصور خان اور نائب قاصد آصف رضا کی فلاح و بہبود کی درخواستیں سنٹرل پولیس آفس لاہور منظوری کے لیے بھجوائی جا رہی ہیں۔آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے ریجنل مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں