اشفاق خان کا پولیس لائن اور پولیس پبلک سکول کا دورہ

اشفاق خان کا پولیس لائن اور پولیس پبلک سکول کا دورہ

کوت انچارج کی تعریف،سکول کے سٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے ذکاء اﷲ شہید پولیس لائن سرگودھا اور دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول سرگودھاکا وزٹ کیا۔ آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے پولیس لائن میں موجود ریسورس مینجمنٹ سنٹر اور کوت کی انسپکشن کی۔ اسلحہ کی صفائی اور نوعیت کے بارے میں انچارج کوت سے استفسار کیا۔ اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے پر انچارج کوت اور نائب انچارج کوت کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کے احکامات جار ی کیے ۔ آر پی او نے پولیس لائن میں موجود ریسورس مینجمنٹ سنٹر کی بھی انسپکشن کی۔ سرگودھا ریجن نے آن لائن سافٹ ویئر میں پولیس کے ریسورسز کے اندراج کو بھی چیک کیا۔ دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول سرگودھاآمد پر بچوں نے آر پی او سرگودھا ریجن کو گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ سکول کی پرنسپل نے تمام کلاس رومز ،کمپیوٹر لیب ، پلے گراونڈاور لائبریری کا وزٹ کروایا۔ اشفاق خان نے ہائی سکول بلاک کا معائنہ بھی کیا، انہوں نے دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول سرگودھاکے تمام سٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں