ڈ پٹی کمشنر خو شاب کا علی الصبح سبزی منڈ ی کاد وہ،نیلامی کی مانیٹرنگ
ڈ پٹی کمشنر خو شاب محمد حمزہ سالک نے علی الصبح سبز ی منڈ ی خو شاب کا دورہ کیا اور نیلا می کی ما نیٹر نگ کی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )اس مو قع پر وہاں تحصیلدا ر خو شاب ،تاجر اور ما رکیٹ کمیٹی کے اہلکا ر بھی تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے منڈ ی میں سبزی و فروٹ کے مختلف سٹالز چیک کئے انہوں نے اشیا ء کی دستیا بی اور کو الٹی کو بھی چیک کیا ۔اس مو قع پر انہوں نے آ ڑھتیوں اور تا جروں کو ہدا یت کی کہ وہ اﷲ کی رضا کیلئے مخلو ق کیلئے آ سا نیاں پیدا کر یں ۔انہوں نے کہا کہ وہ خو د اور دیگر ضلعی انتظا می افسران منڈ ی کی نگرانی جا ری رکھیں گے ۔