ٹھٹھی ولانہ قبرستان کی چار دیواری تعمیر کرنے کا مطالبہ

ٹھٹھی ولانہ قبرستان کی چار  دیواری تعمیر کرنے کا مطالبہ

سماجی رہنما چوہدری ذیشان ریاض ولانہ نے چیف آفیسر تحصیل کونسل کو دی گئی

بھیرہ(نامہ نگار )درخواست میں کہا ہے کہ ٹھٹھی ولانہ قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے اس میں ہر وقت مال مویشی چرتے رہتے ہیں جس سے قبروں کی بے حرمتی اور وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، قبرستان کا رقبہ 1430فٹ ہے جس کی چار دیواری کی تعمیر کے لیے سیکرٹری کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے بھی 4 اکتوبر کو تحصیل کونسل کو حکم دیا ہے کہ چار دیواری کی تعمیر کا تخمینہ لگا کر فنڈز کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں