کندیاں پوسٹ آفس کیلئے سرکاری عمارت کا حصول خواب

کندیاں پوسٹ آفس کیلئے سرکاری عمارت کا حصول خواب

سائلین پوسٹ آفس سے باہر کھڑا ہونے پر مجبور،ٹریفک جام رہنا معمول

کندیاں (نمائندہ دنیا ) کندیاں پوسٹ آفس کے لیے سرکاری عمارت کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نا ہوسکا دور جدید کے تیز ترین ترسیلاتی نظام کے باوجود کندیاں پوسٹ آفس میں ڈاک کی ترسیل کا نظام سست روی کا شکار ہے جہاں مستقل عمارت نہ ھونے کی وجہ سے پوسٹ آفس کندیاں متعدد جگہوں پر تبدیل ہو چکا ہے ،سا ئلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ڈاک خانے سے پنشن اور دیگر امور کی انجام دہی کے لئے آنے والے سا ئلین کو شہر کے مصروف ترین بازار میں قائم پوسٹ کی عمارت کے باہر گرمی سردی بارش آندھی طوفان کے موسم میں قطاروں میں کھڑے ہوکر کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے بازار تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں