فنڈز کی عدم دستیابی ٹھیکیداروں نے ترقیاتی سکیموں کا بائیکاٹ کر دیا

فنڈز کی عدم دستیابی ٹھیکیداروں  نے ترقیاتی سکیموں کا بائیکاٹ کر دیا

فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹھیکیداروں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ضلع خوشاب کی ترقیاتی سکیموں کا بائیکاٹ کر دیا ہے

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مختلف ترقیاتی اسکیموں کے 1 ارب روپے کے ٹینڈر جاری کئے جانے تھے ۔ ٹھیکیداروں نے یہ کہہ کر ٹینڈرز کا بائیکاٹ کر دیا کہ جب تک تمام اسکیموں کے فنڈز کی رقوم پوری نہیں ہو گی اس وقت کا تمام ڈیپارٹمنٹ کے ٹینڈرز کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں