ریلوے لائن کی 16ہزاردفن شدہ سپورٹنگ چابیاں برآمد
گینگ ملازمین کو ذاتی کاموں پر لگا کر افسروں نے چابیاں دفن کروادی تھیں
کندیاں (نمائندہ دنیا ) ریلوے پولیس نے پی ڈبلیوآئی کے سٹورکے صحن میں میں دبائی گئی تقریبا 16 ہزارریلوے لائن کی سپورٹنگ چابیاں برآمد کر لیں، ان چابیوں کوریلوے لائن میں فیلڈ میں لگایاجاناتھا لیکن ریلوے گینگ ملازمین کوریلوے افسران پی ڈبلیوآئی اورمیٹ حضرات اپنے ذاتی کاموں میں استعمال کرتے ہیں اورگینگ ملازمین کوکوٹھیوں پرکام پرلگایاہواہے جسکی وجہ سے ریلوے لائنوں میں لگائی جانے والی سپورٹنگ چابیاں بجائے ریلوے لائن میں لگانے کے ایف جی آر کی انسپیکشن کے ڈر سے گڑھاکھودزمین میں دبا دی گئیں جس سے محکمہ ریلوے کولاکھوں کانقصان پہنچایا گیا، چابیوں کواب زنگ بھی لگ چکاہے ،انکوائری کے لیے رپورٹ بھی اعلی حکام کوبھیج دی ہے ۔