غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف سخت کا رروائی کا حکم

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف سخت کا رروائی کا حکم

پہلے مرحلہ میں سوسائٹیز کے دفاتر مسمار ، کمرشل پلازہ کی تفصیلات طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے بتایا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ،پہلے مرحلہ میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں زیر تعمیر کمرشل پلازہ کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں ایسے کمرشل پلازوں کے خلاف بھی لا ئحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حنا ارشد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شعیب نسوآنہ اور سی او ایم سی خالقداد گاڑا بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے سی او ایم سی کو اندرون شہر کی تمام سڑکوں کا سروے کر کے پیج ورک کرنے اوردیگر متعلقہ محکموں کوسٹی پیکیج کے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر ز جلد کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ کمشنر نے سوشل ویلفیئر محکمہ کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی حالت بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں