نجی سکول میں محفل نعت ،قرآن حفظ کرنیوالے 21بچوں کی دستار بندی
عشرہ شان رحمت للعالمین ؐکے سلسلہ میں نجی سکول میں محفل نعت اور شعبہ تحفیظ القرآن کے زیر اہتمام قرآن حفظ کرنے والے 10سے 15 سال کے 21 بچوں کی دستار بندی کی بابرکت محفل منعقدہ ہوئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ ، ڈائریکٹر کالجز چوہدری سرفراز گجر، سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی، سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ ثناء خواں بچوں نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کر کے عاشقان رسول سے خوب داد سمیٹی۔