حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی ،80 فیصد سکولوں میں من پسند نصاب

 حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی ،80  فیصد سکولوں میں من پسند نصاب

حکومتی پابندی کے باوجود سرگودھا شہر کے 80 فیصد سے زائد سکولوں نے کتب فروشوں سے ملی بھگت کر کے من پسند نصاب اپنے سکولوں میں لگارکھے ہیں اور کتب فروش ان سلیبس کے عوض متعلقہ سکولوں کو بھاری کمیشن دیتے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اول کلاس کے بچے کا کورس 4 سے 6 ہزار روپے تک میں فروخت کیا جارہا ہے محکمہ تعلیم کا عملہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے والدین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کی اس لوٹمار کا نوٹس لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں