ڈکیتیاں اور چوری کی وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے

ڈکیتیاں اور چوری کی وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے

محمد شبیر سے موٹرسائیکل،نقدی فون،اقبال سے 2لاکھ لوٹ لئے

سرگودھا(نامہ نگار ) چار مختلف وارداتوں کے دوران پل 111جنوبی کے قریب دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر محمد شبیر سکنہ 47جنوبی سے موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ،ترکھانوالہ کے قریب محمد اقبال سے گن پوائنٹ پر دو لاکھ روپے نقدی چھین لی گئی،189شمالی کے محمد دلبر کی دوکان میں گھس کر نامعلوم مسلح شخص 70ہزا ر کیش چھین کر رفو چکر ہو گیا، جبکہ کوٹ میانہ کے رہائشی ظہیر احمد کے گھر سے قیمتی سامان نامعلوم چور اڑا لے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں