محافظ خانے میں ریکارڈ چوری ملازم پر مقدمہ،تحقیقاتی ٹیم تشکیل
محافظ خانے میں چوری کے واقعہ کی چھان بین اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے احکامات جاری جبکہ ریکارڈ چوری کی ذمہ داری ارسلان پر عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا
سرگودھا(نامہ نگار ) ذرائع کے مطابق محکمہ مال کے بعض افسران و ملازمین معاملات کو الجھانے کی تگ و دو میں ہیں، کمشنر سرگودھا نے معاملات کی چھان بین اور محکمانہ طور پر ذمہ داری عائد کرنے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔