نکاسی آب کیلئے کھدائی فراہمی آب بند کر نیکا باعث بن گئی
گرلز کالج روڈ اور ڈیری روڈ کے علاقوں میں2روز سے پانی سپلائی بند
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گرلز کالج روڈ اور ڈیری روڈ پر نکاسی آب کیلئے کھدائی کی جانیوالی سڑک کے دوران پینے کے پانی کا پائپ پھٹنے سے علاقے میں دو روز سے پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہوکر رہ گئی ہے لو گ مہنگے داموں ٹینکر مافیا سے پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں ،مکینوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔