نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- دوسرےہفتےسےاشیاکی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- اسلام آباد:ہرچیزپرسبسڈی نہیں دی جاسکتی ،وفاقی وزیراطلاعات
  • بریکنگ :- راشن پروگرام کےتحت آٹےپر30فیصدسبسڈی جنوری سےشروع ہوگی،فواد چودھری
  • بریکنگ :- 31ہزارسےکم آمدن والےطبقےکوآٹےپرسبسڈی دیں گے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- 2کروڑلوگوں کو2018کی نسبت کم ریٹ پرآٹاملےگا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ہماری نشاندہی کےبعدآٹےکی قیمت مستحکم ہوئی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی،حیدرآبادکےعلاوہ پورےملک میں 20کلوآٹا 1100روپےکاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی میں 20 کلوآٹےکاتھیلا1456روپےکاہے ،فوادچودھری
  • بریکنگ :- حیدرآبادمیں 20 کلوآٹا1316روپےکاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کوئٹہ میں 20کلوآٹےکاتھیلا 1400روپےکامل رہاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی اوراسلام آباد کےسواپورےملک میں چینی 90 روپےکی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی اوراسلام آبادمیں چینی 97روپےمیں مل رہی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- آنےوالے دنوں میں چینی کی قیمت 85روپےتک آجائےگی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- راناشمیم کامعاملہ عدالت میں ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- راناشمیم کوملک سےباہرجانےکیلئےعدالت سےاجازت چاہیے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- عدالت کی اجازت سےراناشمیم بیرون ملک جاسکتےہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- راناشمیم کیس میں قانونی کارروائی کی ضرورت پڑی توکریں گے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- گورنرپنجاب کابیان سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیا گیا،فواد چودھری
  • بریکنگ :- چودھری سروربات کررہےتھےکہ آئی ایم ایف کیوں جانا پڑتاہے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- چودھری سرورنے کہا آئی ایم ایف جانےپرپابندیاں لگ جاتی ہیں،فواد چودھری
  • بریکنگ :- کابینہ اجلاس میں اشیاکی قیمتوں کاتقابلی جائزہ پیش کیاگیا،فواد چودھری
Coronavirus Updates

کچی آدبادیوں کیلئے قائم کمیٹیاں غیر فعال ,مالکانہ حقوق کاغذی کارروائی کی نذر

کچی آدبادیوں کیلئے قائم کمیٹیاں غیر فعال ,مالکانہ حقوق کاغذی کارروائی کی نذر

دنیا اخبار

حکومت نے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے انتظامی افسروں اور منتخب نمائندوں کی کمیٹیاں تشکیل دیں،کوئی پیشرفت سامنے نہ آسکی ،مکین ناامید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے کچی آبادیوں کے معاملات کو قانونی دائرہ کار میں لانے اور مالکانہ حقوق کے حوالے سے ضلع و تحصیل عملدرآمد کمیٹیاں فعال نہ ہو سکیں جس کے باعث کچی آبادیوں کو ریگولیٹ کرنے اور قابضین کو مالکانہ حقوق دینے کا عمل ایک مرتبہ پھر کاغذی کا رروائی کی نذر ہوتا دکھائی دینے لگا ہے ، ڈی جی کچی آبادیز پنجاب کی جانب سے ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں ایم این اے عامر سلطان چیمہ ، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن، چیف منسٹر کی جانب سے نامزد عوامی نمائندہ، سی او کارپوریشن ممبران ہیں جبکہ تحصیل سرگودھا کی کمیٹی میں ایم پی اے منیب سلطان چیمہ ، کوٹمومن میں ایم پی اے اسامہ غیاث میلہ، سلانوالی میں ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ ، بھلوال میں خالقداد پڑھیار،ساہی وال میں ایم پی اے غلام علی اصغر لاہڑی اور شاہ پور میں چوہدری افتخار حسین ایم پی اے کو نامزد کیا گیا تھا، تاکہ عوامی نمائندوں اور حکومتی مشینری کی مشترکہ کوشش سے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے ، باعث تشویش امر یہ ہے کہ ایک سال کا عرصہ ہونے کو آ رہا ہے تاحال ان کمیٹیوں کی جانب سے کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ،جس کے باعث مالکانہ حقوق کے حصول کی کوشش کرنیوالے افراد کی ایک بڑی تعداد ناامیدی کا شکار ہو کر رہ گئی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں