ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا میانوالی جیل کا دورہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا میانوالی جیل کا دورہ

سول جج اور جیل حکام ہمراہ تھے ،قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف

میانوالی ( نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی محمدشریفنے سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ کیا،جیل آمد پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جیل کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،جیل دورہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ہمراہ عمر رشید سول جج میانوالی،ثاقب نذیر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی،علی رضا ایگز یکٹیو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی، ملک مشتاق احمد جوڈیشیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی اور دیگر جیل افسران بھی موجود تھے ۔کچن اسیران کے دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کھانے کو چیک کیااور معیار کی تعریف کی،جیل ہسپتال کا وزٹ کیاقیدی مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں