ڈپٹی کمشنر میانوالی کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر میانوالی کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ناجائز منافع خوری،مصنوعی مہنگائی کیلئے ذخیزہ اندوزی نہ کریں:خرم شہزاد

میانوالی ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے مختلف شا پس پر جاری بو لی،نیلا می کا معائنہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے آلو ،پیازاور ٹما ٹر کی بو لی کا خصوصی طور پر تفصیلی جائز ہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے آڑھتیوں ، فارمرز اور دکا نداران سے کہا کہ وہ با ہمی اشتراک سے کا م کریں، ناجائز منافع خوری نہیں ہو نی چاہیے اور نہ ہی مصنوعی مہنگائی پیدا کر نے کیلئے ذخیرہ اندوزی ہو نی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ مقرر کر دہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں