کینو کی برآمد ڈبل کرنا چاہتے ،کسان مدد کریں:صدرر چیمبر
جتنا بے داغ کینو پیدا ہوگا اس کا ریٹ اچھا ہوگا ، ایکسپورٹ بھی بڑھے گی , اگلے ماہ کے آخری ہفتے کینو بیرون ملک بھیجنے کا عمل شروع :شعیب بسرا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر چو دھری شعیب احمد بسرا نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں تاجروں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، سرگودھا کا کینو دنیابھر میں پسند کیا جاتا ہے ہم چاہتے ہیں کینو کی ایکسپورٹ ڈبل ہو اس کیلئے کسان کو بھی ہماری مدد کرنا ہوگی ،جتنا بے داغ کینو پیدا ہوگا اس کا ریٹ بھی اچھا ہوگا اور ایکسپورٹ بھی بڑھے گی ، صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہاکہ گزشتہ سال ساڑھے 4 لاکھ ٹن کینو دنیا کے مختلف ملکوں کو بھیجا گیا تھا، اگلے ماہ کے آخری ہفتہ میں کینو بھجوانے کا عمل شروع ہوجائے گا،سرگودھا چیمبر نے کینو بھجوانے کی تیاری شروع کردی ہیں ، حکومتی سطح پر جہاں جہاں مسائل درپیش ہیں آگاہ کر دیا ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اپنے دورے میں چیمبر کو ہر طرح سے فعال کرنے کی پوری جدوجہد کرینگے دنیا کے مختلف ممالک میں سرگودہا کی اہم مصنوعات کو متعارف کروا کر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے ملکی ایکسپورٹ کو بڑھا کر ہی ملک کو قرضوں کے جال سے چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے ۔