10لاکھ مختص ،کندیاں مین بازار فیصل چوک تک ٹف ٹائلز نہ لگ سکیں

10لاکھ مختص ،کندیاں مین بازار فیصل چوک تک ٹف ٹائلز نہ لگ سکیں

کندیاں مین بازار فیصل چوک تک ٹف ٹائلز لگانے کے لیے مختص کیا جانے والا 10لاکھ کا فنڈز ابھی تک ٹف ٹائلز کی تنصیب پر نہ لگایا جا سکا

کندیاں(نمائندہ دنیا ) شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق کندیاں مین بازار سے فیصل چوک ٹف ٹائل لگانے کے لیے حلقہ کے صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان کی طرف سے دس لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی لیکن ایک سال گذرنے کے باوجود تاحال بازار کے اس اہم ترین حصہ پر ٹف ٹائلز لگانے کا کام شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے بازار کا یہ حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے ٹف ٹائلز کی تنصیب نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں