بریسٹ کینسر آگاہی مہم:ڈی ایچ کیو ہسپتال میں واک،سیمینار
ایشیا میں سب سے زیادہ بریسٹ کینسر پاکستان میں پایا جاتا ہے ،ڈاکٹرز
سرگودھا(نامہ نگار ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ اکتوبر بریسٹ کینسر آگاہی کے مہینے کے طور پر منانے کی مناسبت سے سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بریسٹ کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر معروف کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر ہارون الرشید، ڈاکٹر بینش اعجاز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا میں سب سے زیادہ بریسٹ کینسر پاکستان میں پایا جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے یہاں اموات کی شرح زیادہ ہے ، بدقسمتی سے خواتین کے اندر آگاہی نہ ہونے سے دن با دن یہ مرض بڑھ رہا ہے اس کی روک تھام اور خواتین کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ اکتوبر بریسٹ کینسر آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں نا صرف خود آگاہی حاصل کرنی چاہیے بلکہ اپنے دوست احباب اور خاندان میں بھی بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی پھیلانی چاہیے۔ تاکہ جلد سے جلد پاکستان سے یہ بیماری ختم ہو۔ آگاہی واک میں شامل افراد نے اٹھا رکھے تھے۔ جن پر بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے تحریر درج تھی کہ ابتدائی سٹیج میں ہی اس کینسر کا علاج مہیا کر دیا جائے تو ہماری بہت سی خواتین اپنی زندگی کھونے سے بچ سکتی ہیں۔