شہریوں کا کندیاں جنکشن سے چلنے والی منافع بخش مسافر گاڑیاں بحال کرنیکا مطالبہ
شہریوں نے کندیاں جنکشن سے چلنے والی منافع بخش مسافر گاڑیاں بحال کی جائیں
کندیاں(نمائندہ دنیا ) عرصہ دراز سے کندیاں جنکشن سے چلنے والی منافع بخش گاڑیوں کو بند رکھا جانا سمجھ سے بالا تر ہے ، کندیاں اور سرگودہا کے درمیان چلنے والی منافع بخش ٹرین کے بند ہونے سے چار اضلاع کی عوام کو سستے اور آرام دہ سفر سے محروم کر دیا گیا ہے جب کہ ملتان سے ماڑی انڈس ، کندیاں سے راولپنڈی اور کراچی پشاور براستہ کندیاں چلنے والی منافع بخش ٹرینوں کی بندش سے لاکھوں مسافروں کو ٹرانسپورٹر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اہل علاقہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے کندیاں جنکشن کی منافع بخش تمام بند گاڑیوں کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے