محلہ سول ہسپتال اور ملحقہ آبادیوں میں گندا پانی جمع ہوگیا

محلہ سول ہسپتال اور ملحقہ آبادیوں میں گندا پانی جمع ہوگیا

نکاسی آب نہ ہونے سے تعفن پھیل گیا،مچھروں کی افزائش میں اضافہ

کندیاں(نمائندہ دنیا ) کندیاں محلہ سول ہسپتال اور ملحقہ آبادیوں کے مکین نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کیوجہ سے شدید ذہنی اذیت کا شکار ھیں ، سیوریج کا پانی بوائز ہا ئی سکول سیلواں کے سامنے جمع ہونے سے گندگی،بدبو اور تعفن پھیل گیا ، اہل محلہ ، طلبہ اور سکول سٹاف کا سانس لینا دشوار ہوجاتا ہے ، محلہ سولہسپتال کی ملحقہ آبادیوں میں مکھیوں اور مچھروں کی آفزائش سے ڈینگی اور ملیریا کے مرض میں بھی بے پناہ اضافہ ہورہا ہے ،علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے نکاسی آب کیلئے مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں