گرانفروش لاتوں کے بھوت، نہیں مانتے :اے سی
مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے شکنجہ تیار ہے ، ضمانتیں نہیں جیل ہوگی، سفیان دلاور
سلانوالی(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی سفیان دلاور نے کہا ہے کہ اشیا خورو نوش کی اشیاء کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،گراں فروشوں ملاٹ اور ناپ تول میں کمی کرنے والے مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے قانون کا شکنجہ تیار ہے ، مقدمات کے اندراج کے بعد ضمانت نہیں ہوگی ، جیل بھجوایا جائے گا ،آٹا چاول ،دالیں ،سبزیاں ،دودھ ،دہی ،چھوٹا بڑاگوشت اور چکن کے ریٹس یومیہ کی بنیاد پر دیکھیں گے ،چیک اینڈ بیلنس کا نظام تیز تر بنایا جائے گا ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو بارہا مرتبہ اشیاء کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے کہا ہے لیکن لگتا ہے لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے ، انہوں نے سلانوالی کے شہریوں خصوصاً صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کریں ۔