مرکزی بازاروں اور جرنیلی روڈ پرتجاوزات کی بھر مار

مرکزی بازاروں اور جرنیلی روڈ پرتجاوزات کی بھر مار

مقامی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

کندیاں(نمائندہ دنیا ) مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کندیاں کے مرکزی بازاروں اور جرنیلی روڈ پرتجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے ، مین بازار میں دکانداروں اور یڑھی بانوں نے اپنے پھٹے اور ریڑھیاں لگا کر بازار کو مذید تنگ کر رکھا ہے ،شہریوں نے ڈی سی میانوالی، اے سی پپلاں اور ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کندیاں سے مین بازار اور جرنیلی روڈ پر ناجائز تجاوزات کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں