سکول سے گھر آنیوالے پر طالبعلموں کا شدید تشدد
عرفان کی چیخ و پکار ،مسافروں،دکانداروں نے بچایا،مقدمہ درج
شاہپور صدر(نمائندہ دنیا ) طالب علم پر تشدد کرنے پر مقدمہ درج، محمد عرفان سکول سے چھٹی کے بعد گھر آ رہا تھا کہ نامعلوم طالب علموں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ،محمد عرفان کی چیخ و پکار سن کر مسافروں اور د کانداروں نے نامعلوم طالب علموں کی منت سماجت کر کے محمد عرفان کی جان بخشی کروائی پولیس تھانہ جھاوریاں نے محمد عرفان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔